”وہ رشوت لینا نہیں چاہتا مگر ایس ڈی او مجبور کر رہا ہے ” عدالت میں دائر کردہ میٹر ریڈر کی انوکھی درخواست پر سماعت

لاہور (آن لائن) ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت نے دائر کی گئی ایک انوکھی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لیسکو کے ایس ڈی او محمد عثمان کو 7 جنوری 2021ء کو جواب سمیت طلب کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لیسکو کے میٹر ریڈر رانا اشفاق کی جانب سے دائر کی گئی

درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ رشوت لینا نہیں چاہتے مگر ان اس کا ایس ڈی او محمد عثمان اسے رشوت لینے پر مجبور کر رہا ہے جبکہ انکار پر محمد عثمان نے میٹر ریڈر رانا اشفاق کی ڈیوٹی رات کے اوقات کار میں لگا دی ہے لہٰذا اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

. ”وہ رشوت لینا نہیں چاہتا مگر ایس ڈی او مجبور کر رہا ہے ” عدالت میں دائر کردہ میٹر ریڈر کی انوکھی درخواست پر سماعت ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں