پاکستان ٹیم نے آخری ٹی 20 میچ میں اپنی کلاس ثابت کردی، کین ولیمسن کا اعتراف

نیپئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہاہے کہ پاکستان ٹیم نے آخری ٹی 20 میچ میں اپنی کلاس ثابت کردی۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہاکہ گرین شرٹس نے بہت اچھا پرفارم کیا، میں سمجھتا تھا کہ ہمارا پہلے کھیلتے ہوئے ٹوٹل کافی مناسب بن گیا، دوسری اننگز میں بیٹنگ مشکل ہوگی

مگر مہمان سائیڈ نے اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا، ایسے ہدف کے حصول کیلئے آپ کو بہت اچھی کرکٹ کھیلنا پڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حریف سائیڈ کی عمدہ پارٹنرشپس بنیں جنھیں توڑنا مشکل رہا، انھوں نے عمدگی سے اپنے پلان پر عمل کیا جبکہ میں بھی اپنے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر خوش ہوں۔

. پاکستان ٹیم نے آخری ٹی 20 میچ میں اپنی کلاس ثابت کردی، کین ولیمسن کا اعتراف ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں