2 وفاقی وزراء کا نواز شریف سے رابطے کا انکشاف، ن لیگ کا وزراء کے نام اور گفتگو سامنے لانے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دو وفاقی وزراء نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ

اگر حکومت نے تردید کی تو میں دونوں وزراء کے نام اور گفتگو سامنے لے آؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میں آن ائیر ان کی گفتگو بھی بتا دوں گا کہ این آر او عمران خان نے ہم سے کیا مانگا ہے، نہیں مانگا تو یہ اس وقت کہیں کہ نہیں مانگا میں آپ کو ثبوت بھی دیتا ہوں، نام بھی دیتا ہوں، میں آپ کو بتاتا ہوں کہ این آر او ہوتا کیاہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ کراچی کے دو وفاقی وزیر نے ہم سے رابطہ کرکے کہا کہ اپنی حکومت چلانے کیلئے ہمیں سپیس دیں۔ طلال چوہدری نے کہاکہ میں ٹیلی فون کالز ان کے منہ پر ماروں گا، یہ این آر او مانگ رہے ہیں۔ عمران خان رات کو فون کرواتا ہے۔

. 2 وفاقی وزراء کا نواز شریف سے رابطے کا انکشاف، ن لیگ کا وزراء کے نام اور گفتگو سامنے لانے کا اعلان ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں