بریکنگ نیوز: کپتان کا ایک اور وعدہ پورا۔!! دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے ملازمتوں کا اعلان ، آسامیوں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

سوات (ویب ڈیسک) دیا میر بھاشا ڈیم کے لئےملازمتوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان واپڈا نے بتایا کہ ڈیم کے لئے گریڈ 6 سے 16تک کی 124 اسامیوں کو مشتہر کر دیا گیا ہے۔ مشتہر 124 اسامیوں پر صرف ضلع دیا میر، گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے واپڈا کی گریڈ 14سے 20 تک 179 اسامیاں بھی مشتہر کی جا چکی ہیں۔ اس کےعلاوہ سیکورٹی کے لئے317 اسامیوں کا بھی اشتہار جاری کیا جا چکا ہے۔ دیا میر بھاشا ڈیم کیلئے مجموعی طور پر 16 ہزار 500 آسامیاں مرحلہ وار مشتہر کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جولائی 2018 میں دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔ ڈیم کی تعمیر کے کام کا آغاز جولائی 2020 میں کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کے ماحول کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں