بچے سکول نہیں جائیں گے۔۔۔۔ ! کورونا کیسز میں اضافے کے بعد حکومت نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہاہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ حالات میں سکول کھولنا درست عمل نہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ کورونا وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے، پرائمری سکولوں کو کھولنے میں جلدی نہ کی جائے۔وزیر صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ سکول کھولنے پر تحفظات ہیں، پرائمری سکولوں کو کم سے کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ صورت حال واضح ہونے پر ہی بچوں کو سکول بھیجنا درست ہو گا۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں