بھارتیوں نے خود ہی بھانڈ ا پھوڑ دیا آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 400 بکیز کی موجودگی کا انکشاف

دبئی( آن لائن )بھارتی اداکار نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 400 بکیز کی موجودگی کا انکشاف کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر کمال راشد خان نے کہا کہ بھائی صاحب آج، دنیا بھر سے 400 کے قریب بکیز آئی پی ایل کے میچز بک کرنے کیلیے آئے ہیں۔ان مقابلوں کو دیکھنے میں اپنا وقت کیوں ضائع کروں۔ بعد ازاں انہوں نے اپنا یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا ۔

اد رہے کہ کمال راشد خان بھارتی فلم ایکٹر، پروڈیوسر اور رائٹر ہیں،انہوں نے بگ باس 2009 میں بھی شرکت کی تھی، وہ KRK اکائونٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے بڑا بولڈ انداز اختیار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوچکا ہے۔

. بھارتیوں نے خود ہی بھانڈ ا پھوڑ دیا آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 400 بکیز کی موجودگی کا انکشاف ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں