حرام اور حلال کی بحث ،شریعت کے مطابق کرونا کی ویکسین کااستعمال کرنا جائز یا ناجائز ، فتوی جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عرب امارات کی حکومتی اتھارٹی نے فتوی جاری کیا ہے کہ شریعت کے مطابق کرونا ویکسین استعمال کی جا سکتی ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق فتوی میں کہا ہے کہ شریعت کے مطابق مذہبی تعلیمات کو مدنظر رکھ کر انسانی ہمدردی اور زندگی کے تحفظ کیلئے کرونا ویکسین استعمال

عین شریعت کے مطابق ہے ۔ فتوی میں کہا گیا ہے کہ اگر ویکسین میں حرام اجزا ملائے گئے ہیں تو بھی شریعت کو سامنے رکھ کر اس استعمال کرنا جائز ہے کیونکہ اس کا کوئی اور متبادل نہیں ہے ۔ اماراتی فتوی کونسل نے ایسا وقت میں جاری کیا جب لوگوں کے مابین حلال حرام کی بحث چل رہی تھی ۔

. حرام اور حلال کی بحث ،شریعت کے مطابق کرونا کی ویکسین کااستعمال کرنا جائز یا ناجائز ، فتوی جاری ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں