ہر وقت ڈپریشن کے مرض میں مبتلا رہنے والے افراد کیلئے بری خبر،طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

جنیوا(این این آئی)ہر وقت ڈپریشن کے مرض میں مبتلا رہنے والے افراد کیلئے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی، عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران دنیا بھر میں ڈپریشن کے

مریضوں کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ بڑھ کر 322 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران دنیا بھر میں ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ بڑھ کر 322 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ اوکے مطابق 2005 سے 2015 کے دوران اس بیماری میں اضافے کی وجوہات میں عالمی آبادی میں اضافے کے علاوہ اوسط عمر میں اضافہ بھی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ڈپریشن کے مرض کے خطرات عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتے جاتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ڈپریشن کے شکار افراد کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

. ہر وقت ڈپریشن کے مرض میں مبتلا رہنے والے افراد کیلئے بری خبر،طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں