کوئی رکن براہ راست سپیکر کو استعفیٰ جمع نہ کروائے، ن لیگ کی اپنے اراکین اسمبلی کو ہدایت

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے اپنے ارکان کے لئے استعفے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے،ہمارے ارکان نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرا دیے ہیں جن پر حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی۔انہوں

نے کہا کہ استعفے پارٹی کی ہدایت کے مطابق طے شدہ تاریخ کو سپیکر کو جمع کروائے جائیں گے،پارٹی کی ارکان کو ہدایت ہے کہ کوئی استعفی براہ راست اسپیکر قومی اسمبلی کو نہیں جمع کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے پارٹی کی مرکزی ترجمان سے تصدیق کے بغیر ایسی خبریں نہ چلائی جائیں۔

. کوئی رکن براہ راست سپیکر کو استعفیٰ جمع نہ کروائے، ن لیگ کی اپنے اراکین اسمبلی کو ہدایت ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں