اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی خبریں جھوٹی ثابت، برطانوی ویب سائٹ نے خبر کے لنکس ہٹا دیے، زلفی بخاری کا برطانوی ادارے کیخلاف کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیزذوالفقار بخاری کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بارے خبر جھوٹی نکلی، زلفی بخاری کے بارے خبریں شائع کرنے والے برطانوی ادارے نے خبرکے جھوٹی ہونے کی تصدیق کی ہے۔برطانوی ادارے مڈل ایسٹ مانیٹر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار بخاری کے بارے خبر حقائق کے منافی تھی۔ مڈل

ایسٹ مانیٹر جھوٹی خبر شائع کرنے پر معذرت کرلی ہے، ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس خبر سے متعلق زلفی بخاری سے باقاعدہ تحریری طور پر معذرت کی جائے گی اس کے علاوہ ویب سائٹ سے خبر بھی ہٹا دی گئی ہے، وزیراعظم معاون خصوصی نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر ویب سائٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

. اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی خبریں جھوٹی ثابت، برطانوی ویب سائٹ نے خبر کے لنکس ہٹا دیے، زلفی بخاری کا برطانوی ادارے کیخلاف کارروائی کا عندیہ ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں