بریکنگ نیوز: ڈے ٹو ڈے افئیر۔۔!! آرمی چیف سے خفیہ ملاقاتوں کی خبریں۔۔۔۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے انکشافات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ملاقاتیں پہلے ہوچکی تھیں، آل پارٹیز کانفرنس بعد میں ہوئی ہے۔ اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے آرمی چیف سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب گول کرگئے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے

گفتگو میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سیاست “ڈے ٹو ڈے افئیر “ہے۔ جہاں ملاقاتیں چلتی رہتی ہیں۔ اس موقع پر صحافی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی سے ملاقاتوں سے متعلق محمد زبیر کے بیان پر سوال کیا گیا، تاہم سابق وزیراعظم نے جواب دینے سے گریز کیا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے نمائندے ملاقاتوں سے متعلق اپنا مؤقف پیش کرچکے ہیں۔ صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا اے پی سی کے ذریعے قائم کردہ اپوزیشن کا ماحول متاثر نہیں ہوا؟۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتیں پہلے ہوچکی تھیں، آل پارٹیز کانفرنس ملاقاتوں کے بعد ہوئی ہے۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں