بریکنگ نیوز: صرف چند ماہ اور برداشت کرلیں اسکے بعد ۔۔۔۔۔ عمران اینڈ کمپنی نے مہنگائی کے خاتمہ کے حوالے سے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گور نر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ 7فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے، اس اقدام سے کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی،مانیٹری پالیسی اقتصادی بحالی کیلئے بنائی گئی ہے، مختلف اقدامات سے آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کا رجحان کم ہو گا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

کی زیر صدارت مانیٹری و فسکل پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سپیشل سیکرٹری خزانہ،گورنر سٹیٹ بنک، چیئرمین ایف بی آر اوردیگر بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی معیشت، اقتصادی اشارئیوں اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔گور نر سٹیٹ بینک نے کہاکہ پالیسی ریٹ 7فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے، اس اقدام سے کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔مانیٹری پالیسی اقتصادی بحالی کے مقصد کیلئے بنائی گئی ہے، مختلف اقدامات سے آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کا رجحان کم ہو گا۔ مشیر تجارت نے کہاکہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں برآمدات 3.6ارب ڈالر رہیں، مالی سال کے پہلے دو ماہ میں درآمدات 6.9ارب ڈالر رہیں، مختلف اقدامات سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملی۔ستمبر میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، کرنٹ اکاؤٹ سرپلس میں رہنے سے ایکسچینج ریٹ پر مثبت اثرات ہوئے ہیں۔ ڈپٹی چیئر مین منصوبہ بندی نے کہاکہ کورونا وباء کے باعث صارفین اور سرمایہ کار کااعتماد متاثر ہوا، حکومتی ریلیف پیکیج اور دیگر اقدامات سے صورتحال اب بہتر ہورہی ہے۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ پالیسی بورڈ کو اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم اور مرکزی کردار ہے، برآمدات کے فروغ، مہنگائی میں کمی اور بہتروسائل ضروری ہیں۔ ادارہ شماریات کی استعداد کار میں اضافہ انتہائی ضروری ہے، ادارہ شماریات کے موثر اعدادوشمار سے پالیسی سازی آسان ہوگی۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہوگا۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں