پنجاب بیوروکریسی 2 حصوں میں تقسیم! صوبہ ایک ،وزیراعلیٰ ایک مگر چیف سیکرٹری 2 بن گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام، بیوروکریسی کے اختیارات بھی تقسیم،چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک پورے صوبےکی بجائےچیف سیکرٹری وسطیٰ اور چیف سیکرٹری شمالی پنجاب بن گئے، جنوبی پنجاب کےچیف سیکرٹری کےاختیارات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد زمان کو مل گئے۔نجی ٹی وی 42کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام جہاں صوبےکی عوام کے لیے

خوش آئند ثابت ہو گا وہیں اعلیٰ انتظامی افسران پر ذمہ داریوں کا بوجھ بھی کم ہوگا،وسطی اور شمالی پنجاب کا چیف سیکرٹری الگ جبکہ جنوبی پنجاب کے چیف سیکرٹری الگ ہوں گے۔چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک پنجاب کی بجائےچیف سیکرٹری وسطی اور چیف سیکرٹری شمالی پنجاب بن گئے، جنوبی پنجاب کےچیف سیکرٹری کےاختیارات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد زمان کومل گئے ہیں،پنجاب رولز آف بزنس میں ترمیم کر کے چیف سیکرٹری پنجاب کےاختیارات پر بڑی کٹوتی کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ جیل خانہ جات نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ کرکے آئی جی جیل کی نئی سیٹ تخلیق کردی۔اور ڈپٹی کمشنر کو پچاس ایکڑ اراضی تلاش کرنے کا حکم دے دیا۔جنوبی پنجاب کے محکمہ جیل خانہ کا آئی جی علیحدہ ہو گا۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں