مُلاقاتوں کے بعد پیش خدمت ہے ’ ٹیلی فونک ریکارڈنگ‘۔۔!! شیخ رشید نے اپوزیشن رہنماؤں پر بجلیاں گرا دیں ، ہلچل مچا دینے والا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ ابھی تو ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے میں نے اگر ٹیلیفونک ڈیٹا آوٹ کر دیا تو قیامت آجائے گی ، مجھے پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنااعزاز کی بات ہے

۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے اگرٹیلی فون ڈیٹاآوٹ کر دیاتو قیامت آجائے گی،آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سے ملنااعزازکی بات ہے،مجھے پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے ،آپ ملاقات کرتے ہیں میں باہرانتظار کررہاہوتاہوں ۔ان کا کہناتھا کہ مریم نوازنے نوازشریف کو بہت نقصان پہنچایاہے ، نوازشریف کواقتدارسے نکالنے والی مریم نوازہیں،مر نواز نے پہلے بھی اپنے والد کو مشکل میں ڈالاہے، نوازشریف نے جوتقریر کی وہ جندال کی تقریرتھی ۔ انہوں نے کہا کہ نہ دھرناہو گا نہ استعفے ہوں گے،یہ لوگ کسی کیخلاف تحریک عدم اعتمادنہیں لائیں گے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سیاست میں برے دن چل رہے ہیں،اپوزیشن سینیٹ الیکشن سے قبل دھینگا مشتی چاہتی ہے،اپوزیشن جہاں جلسہ کرے گی ،وہاں میں بھی جلسہ کروں گا،سارے چور اور ڈاکو جیل میں ہوں گے ، وزیراعظم کرپشن کا خاتمہ کریں گے ۔اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا ون آن ون ملاقات کا انکار کریں میں تاریخ اور جگہ بھی بتاؤں گا، تمام لیڈر 16 کی رات کو جنرل باجوہ سے ملے ہیں۔فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کہتا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں اگر شیخ رشید ہوں تو میں نہیں آؤں گا، بلاول تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے تب میں قومی سلامتی کونسل کا ممبر تھا۔قومی سلامتی کے امور پر آئندہ کسی اجلاس میں اگر شیخ رشید ہوئے تو میں نہیں جاؤں گا‘شیخ رشید نے کہاکہ بلاول میں آپ کو جواب دے سکتا ہوں لیکن اخلاق کے دائرہ سے باہر نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ نہ یہ استعفیٰ دیں گے، نہ دھرنا دیں گے، نہ عدم اعتماد لائیں گے۔ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ زبیر کو چیلنج کرتاہوں ان کی 36 سال میں کبھی جنرل باجوہ سے ملاقات نہیں ہوئی، محمد زبیر نے خود ٹائم لیا، ایک ہفتے میں دو بار ڈی جی آئی ایس آئی کی موجودگی میں ملے۔شیخ رشید نے یہ

بھی کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ سے استعفیٰ نہیں دیگی، فضل الرحمان کو منہ کی کھاناپڑیگی۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بلاول سے پیار کرتا ہوں، وہ میرا پیارا ہے، بلاول سے پوچھیں میں نے اس کا کیا بگاڑا ہے۔جی ایچ کیو کو نہ سیاسی معاملات پر بلانا چاہیے اور نہ سیاسی قیادت کو وہاں جانا چاہییانہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست کی قبر خودکھودی ہے، جنوری میں ن سے ش نکلیگی، پیپلزپارٹی استعفیٰ نہیں دی گی، اگر استعفیٰ دیا تو سندھ سے بھی حکومت جائیگی۔ شیخ رشید نے اپوزیشن کو چیلنج دیا کہ اگر وہ استعفیٰ دینا چاہتے ہیں تو دیں ہم آج ہی الیکشن کرائیں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون ٹو ون ملاقات کرتے رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان، بلاول سمیت سب آرمی چیف سے ملاقات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج منہگائی، بیروزگاری اس وجہ سیہوئی ہے کہ چور ملک کا مال باہر لیگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عسکری قیادت اور پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔عسکری قیادت کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے وزیرریلوے شیخ رشید کاکہنا ہے کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو، سراج الحق سمیت عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما بھی شریک تھے۔آرمی چیف سے ن لیگی رہنما محمد زبیر نے دو بار ملاقات کی، ڈی جی آئی ایس پی آراس کے علاوہ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف سے محمد زبیر کی دو بار ملاقاتیں ہوئیں، آرمی چیف سے محمد زبیر نے اگست کے آخر میں ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف سے محمد زبیر نے 7 ستمبر کو بھی ملاقات کی اور دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں، ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق باتیں ہوئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے واضح کیا کہ قانونی مسائل عدالتوں میں حل ہوں گے، آرمی چیف نے کہا کہ سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں،ان باتوں سے فوج کو دور رکھا جائے۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں