بریکنگ نیوز: انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنے کا ہو گیا ؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیا ر ہوجائیں

لاہور (ویب ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیاہے ۔تفصیلاتت کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 165 روپے 75 پیسے پر آ گیا تھا تاہم آج پورا دن معمولی اتار چڑھا ﺅ


جاری رہا ۔ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے کم ہونے کے بعد اب 165 روپے 79 پر بند ہو گیاہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق رواں مالی سال کے ا بتدائی دو ماہ میں بجٹ خسارہ 440 ارب روپے رہا۔ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے زیرصدارت مانیٹری اینڈ فسکل پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ( ایم ایف پی سی بی ) کے اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے ا بتدائی دو ماہ میں بجٹ خسارہ 440 ارب روپے رہا۔ بجٹ خسارے کا یہ حجم گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہے۔اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک بھی موجود تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال 2020-21 کے ابتدائی دو ماہ میں بجٹ خسارہ 440 ارب ڈالر یا جی ڈی پی کا 0.9 فیصد رہا۔ خسارے کا یہ حجم مالی سال 2019-20 کی اسی مدت کی نسبت 12 فیصد کم ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بجٹ خسارے میںیہ کمی نان ٹیکس ریونیو ( پٹرولیم لیوی) میں تقریباً 70 اضافے کی مرہون منت ہے۔ جولائی تا اگست 2019 میں نان ٹیکس ریونیو 92 ارب روپے تھا جو رواں مالی سال کے اس عرصے میں 112 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں