بریکنگ نیوز:وفاقی وزیرغلام سرور خان کی گاڑی کو حادثہ ، افسوسناک اطلاعات موصول

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرغلام سرور خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وزیرہوابازی غلام سرور خان کی گاڑی کو جناح ایونیو کے مقام پر حادثہ پیش آیاجس میں چار دوسری گاڑیوں کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے،تاہم غلام سرور خان حادثہ میں محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق غلام سرور خان کی گاڑی سمیت دیگر متاثرہ گاڑیاں تھانے منتقل کردی گئیں۔سرور خان دوسری گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ ڈرائیورکی غفلت کے باعث پیش آیا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کی حکمران جماعت میڈیا کی جانب سے ملک کی موجودہ صورتحال پر کیے جانے والے زیادہ تر سوالات کا رخ گذشتہ 35 سالوں سے ملک میں حکومت کرنے والوں کی طرف موڑتی رہتی ہے اور پچھلے دو برسوں سے پاکستان تحریکِ انصاف کے مختلف رہنما کئی چھبتے ہوئے سوالات ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگاتے لگاتے گول کر جاتے ہیں۔تاہم گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کے ایک نفرت انگیز بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پاکستانی سیاست میں بڑھتی انتہاپسندی اور اس سے جڑے بیانیے پر بحث ہوتی رہی۔گذشتہ روز ٹیکسلا میں لیبر کمپلیکس کے دورے کے دوران غلام سرور خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر شدید تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں ‘واجب القتل’ بھی قرار دے دیا۔انھوں نے کہا کہ ‘ان چور، کرپٹ اور بدکردار ڈکیتوں نے پچھلے 35 برسوں کے دوران ملک کو جمہوریت کے نام پر لوٹا ہے۔ ان کرپٹ سیاست دانوں نے غریبوں کا خون چوسا ہے، اس لیے یہ واجب القتل ہیں۔‘

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں