اجمل قصاب کے گھر کا پتہ غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کو کس نے دیا تھا؟ شیخ رشید نے نوازشریف سے سچے مگر کڑوے سوالات کے جوابات مانگ لیے، اپوزیشن کی سیٹی گم

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 20اکتوبر سے فریٹ ٹرین کی بکنگ لاہور سے شروع کی جائے گی، کسی شخص نے میری بات پر یہ نہیں کہا میں غلط کہہ رہاہوں،میں کسی سے ہدایات لیکر بات نہیں کرتا،

یہ قومی ایشوز پر بات کرتے ہیں۔ اجمل قصاب کے گھر کا پتہ غیرملکیوں کو کس نے دیا؟ عدالت طلب کرتی ہے توبہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں،میں سیاست میں بہت زیادہ سینئر ہوں، یہ سب لوگ مجھ سےبہت جونیئرہیں،نوازشریف ووٹ کی بات توکرتےہیں مگرکورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے۔ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آج نوازشریف کے لیے دس سوال چھوڑ کر جا رہا ہوں، نوازشریف بتائیں اسامہ سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں اور کتنا چندہ کیوں لیا،اجمل قصاب کے گھر کا پتہ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کو کس نے دیا؟ بے نظیر کی بدنامی کے لئے پیٹر گلیبرگ کا لیٹر کس نے جاری کرایا؟ نوازشریف بتائیں وہ ملک سے باہر جا کر مودی کوکیوں کال کرتے تھے اورکتنی کالزکیں؟ نوازشریف بتائیں،سجاد علی شاہ پرحملے کے لیے لاہور سے بسیں کس نے بھیجیں؟ لندن سے نیب پر پتھراؤ کی منصوبہ بندی کتنے دنوں میں ہوئی؟ ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے؟ عدالت طلب کرتی ہے تو بہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں، یہ قومی ایشوز پر ملاقات کرتے ہیں اور ذاتی ایجنڈے پر بات کرتے ہیں، قوم کو آگاہ کیا جائے انتخابات کیلئے قطر سے کتنی رقم آئی؟ شیخ رشید اھمد کا مزید کہنا تھا کہ میں آرمی چیف سے ملاقات کروں تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے،کسی ادارے کا ترجمان نہیں ہوں،میں کسی کا مشورہ لیتا نہیں دیتا ہوں،میں خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا ،دن میں ملتا ہوں اورخوشی سے ملاقات کرتا ہوں ،پیپلزپارٹی سندھ سے استعفا نہیں دے گی۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں