نواز شریف کو فوج مخالف بیان دینا مہنگا پڑ گیا، (ن) لیگی اراکین نے اپنے ہی قائد کے خلاف بغاوت کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک ) لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ فوج مخالف بیان دشمن کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے، قیادت نے بھارت اور مودی کی زبان بولی، ایسے بیانات سے میرا اور دیگر کئی لیگی اراکین اسمبلی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار

ہوئی اے پی سے میں سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نواز شریف کی جانب سے دیے گئے فوج مخالف بیانات پر ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی نے اپنی قیادت کے بیانات کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج مخالف تقریر قومی مفاد کے سراسر خلاف ہے۔جھ سمیت محب الوطن پاکستانیوں کی کثیر تعداد ایسے منفی موقف سے اعلان برات کرتی ہے۔افواجِ پاکستان ملکی سلامتی کی خاطر سرحدوں پر اپنا تن، من، دھن قربان کرنے پر تیار ہیں۔ نواز شریف کا فوج مخالف بیان دشمن کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے ۔ ن لیگی قیادت نے اے پی سی کے فورم اور سوشل میڈیا کے ذریعے انڈیا اور مودی کی زبان بولی۔ ایسے ملک دشمن بیانات سے میرا اور دیگر کئی ن لیگی ارکانِ کا کوئی تعلق نہیں۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں