ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈیوالہ کے حوالے سے افسوسناک خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، کچھ روز سے رہنما پی پی سلیم مانڈیوالہ کی طبیعت کافی خراب ہے، تیز بخار اور شدید جسم درد کی شکایت کے بعد کرونا ٹیسٹ کروایا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈیوالہ کی کچھ روز سے طبیعت

کافی خراب ہے جس کے بعد اب ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ رہنما پیپلز پارٹی سلیم مانڈیوالہ کو کچھ روز سے تیز بخار اور شدید جسم درد کی شکایت ہے، جس کے بعد ان کی جانب سے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا گیا۔ اب ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، جبکہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ادویات کا استعمال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پیپلز پارٹی کے کچھ رہنما کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ جبکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ملک کے درجنوں نامور سیاستدان اور اراکین اسمبلی کرونا وائرس کا شکار بنے۔ کچھ اراکین اور سیاستدان افسوسناک طور پر جان کی بازی بھی ہار گئے۔

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں