فوجی طیارہ گر کر تباہ ایئر فورس یونیورسٹی کے کیڈٹس سمیت 25افرادجان کی بازی ہار گئے

کیو (این این آئی) یوکرائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش نا ک ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا جس میں ایئر فورس یونیورسٹی کے کیڈٹس سمیت 27 افراد سوار تھے۔

حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی جسے ریسکیو آپریشن کے دوران بجھا دیا گیا۔ڈپٹی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ایک صدمہ ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں فوری طور پر طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ بتانا ممکن نہیں۔

. فوجی طیارہ گر کر تباہ ایئر فورس یونیورسٹی کے کیڈٹس سمیت 25افرادجان کی بازی ہار گئے ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں