ماورہ حسین نے بالوں کی خوبصورتی کا رازشیئر کردیا

لاہور (این این آئی) پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے لمبے، سلکی، خوبصورت اور چمکدار بالوں کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔ماورہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خوبصورت بالوں کیلئے

ایلو ویرا اور انڈے کا ماسک ملا کر بالوں میں لگاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بالوں کا بہت خیال رکھتی ہیں اور ہفتے میں ایک بار ایلو ویرا اور انڈے کا ماسک بالوں میں لگاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مکسچر ان کے بالوں کو گھنا اور چمکدار بناتا ہے۔

The post ماورہ حسین نے بالوں کی خوبصورتی کا رازشیئر کردیا appeared first on JavedCh.Com.

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں