شہری نے ایف آئی اے کا اہلکار بن کر کریڈٹ کارڈ کی معلومات حاصل کر کے ڈیڑھ لاکھ کی آن لائن شاپنگ کرلی

فیصل آباد (این این آئی) فیصل آباد میں شہری نے ایف آئی اے کا اہلکار بن کر کریڈٹ کارڈ کی معلومات حاصل کر کے ڈیڑھ لاکھ کی آن لائن شاپنگ کرلی۔فیصل آباد کے رہائشی جمیل احمد نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی ہے کہ نامعلوم شخص نے موبائل کال سے کریڈ ٹ کی معلومات حاصل کیں ، کالر نے خود کو

ایف آئی اے کی بینک انٹرلنک برانچ کے افسر کے طور پر شناخت کرائی۔جمیل احمد نے بتایا کہ ملزم نے دو ٹرانزکشن کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ روپے کی آن لائن خریداری کی۔متاثرہ شہری کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد کو فراڈ سے متعلق تما م معلومات فراہم کی ہیں مگر تین ماہ بعد بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں آ سکی ۔

. شہری نے ایف آئی اے کا اہلکار بن کر کریڈٹ کارڈ کی معلومات حاصل کر کے ڈیڑھ لاکھ کی آن لائن شاپنگ کرلی ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں