پی ٹی آئی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا،نیا نام کیا ہوگا؟تفصیلات جاری

اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق حکومت کا ایک اور تاریخی انقلابی قدم ہے ۔ ترجمان وزارت کے مطابق حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا ،نیا نام قومی صحت کارڈ رکھ دیاہے۔ترجمان کے مطابق کارڈ کا اجراء

مرحلہ وار شروع ہونے والے نیے اضلاع سے کیا جائیگا۔ ترجمان نے بتایاکہ قومی صحت کارڈ پاکستان کا تاریخی اور انقلابی منصوبہ ہے ،غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے افراد کارڈ کے تحت اپنا علاج مفت کرواسکتے ہیں،قومی صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا ہے،پاکستان کے 90 اضلاع میں پروگرام جاری ہے۔

. پی ٹی آئی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا،نیا نام کیا ہوگا؟تفصیلات جاری ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں