وین کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ 15 افراد کے جاں بحق ہونے کاباعث کون بنا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج نے معاملہ حل کر دیا

کراچی(این این آئی)نوری آباد پر وین سے ٹکرانے والی گاڑی کا سراغ لگالیا گیا، حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق نوری آباد پر ٹریفک حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کراچی میں داخل ہوئی، واضح رہے کہ سفید کار کا بونٹ اڑ کر مسافر وین سے ٹکرایا تھا، حادثے کے نتیجے 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ حادثے

کی ذمہ دار گاڑی کراچی کے علاقے نیپا پل کے قریب بھی دیکھی گئی۔دوسری جانب زخمی وین ڈرائیور عامر عباسی نے بتایاکہ دروازے نما چیز آکر وین کے ٹائروں میں گری، وین بے قابو ہوکر کچے میں جاگری۔وین ڈرائیور نے کہاکہ وین میں فوری طور آگ نہیں لگی تھی، میں نے شیشے توڑ کر ایک بچی اور مسافر کو نکالا، مسافروں کو نکال رہا تھا کہ وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

. وین کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ 15 افراد کے جاں بحق ہونے کاباعث کون بنا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج نے معاملہ حل کر دیا ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں