سیاحوں کیلئے خوشخبری ، متحدہ عرب امارات نے دوبارہ سیاحتی ویزوں کا آغاز کر دیا

ابوظہبی(آن لائن)متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کے لیے سیاحتی ویزے شروع کر دیے۔ امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ورک ویزوں کے دوبارہ اجرا کا سلسلہ ابھی شروع نہیں کیا جا رہا۔دوسری جانب سعودی عرب اور دبئی کے مابین 27 ستمبر سے پروازوں کی دوبارہ بحالی کا

سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ روزانہ پانچ پروازیں ریاض، جدہ اور دمام سے دبئی جائیں گی جب کہ امارات ائیر لائنز، ناس ائیر اور فلائی دبئی کی پروازیں یکم اکتوبر سے شروع ہوں گی۔دوسری طرف اتحاد ائیر لائنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریاض، جدہ اور دمام کے لیے آپریشن کا آغاز اکتوبر میں ہو گا۔

. سیاحوں کیلئے خوشخبری ، متحدہ عرب امارات نے دوبارہ سیاحتی ویزوں کا آغاز کر دیا ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں