اداروں پرایک بار پھر ہرزہ سرائی، فیصل واوڈا نے مریم نواز کو مجرموں کی شہزادی قرار دیدیا

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پھر مجرموں کی شہزادی نے اداروں پر ہرزہ سرائی کی۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مجرموں کا بادشاہ پہلے ہی بھاگا ہوا ہے، مجرموں کی شہزادی

نے پھر اداروں پر تنقید کی ہے۔فیصل واوڈا نے لکھا کہ بس جمہوریت کے نام پر ان کو ملک لوٹنے کی اجازت دے دو تو سب ٹھیک ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج تک ان کے سب وار خالی گئے، اپوزیشن ڈیموکریٹک الائنس والے بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی نہ ہوگا۔

. اداروں پرایک بار پھر ہرزہ سرائی، فیصل واوڈا نے مریم نواز کو مجرموں کی شہزادی قرار دیدیا ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں