ایک بیان دیا جس پر ایک نہیں 5 بار معافی دے چکا ہوں ،اب بس ایک ہی راستہ رہ گیا ، سی سی پی او لاہورنے بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد( آن لائن) سی سی پی او لاہور عمر امین نے کہا ہے کہ میرے سے غلطی ہو گئی تھی کہ ایک بیان دیا جس پر ایک نہیں پانچ بار معافی دے چکا ہوں ،پھر بھی معاف نہیں کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کمیٹی میں اراکین کمیٹی کے اظہار برہمی پر عمر امین نے کہا کہ ایک بیان دیا جس پر ایک نہیں پانچ بار معافی دے چکا ہوں ،پھر بھی معاف نہیں کیا جا رہا ہے میرا

یہ خیال ہے کہ جوائنٹ سیشن بلا لیا جائے ایک ہی بار سب سے باری باری معافی مانگ لوں،اس موقع پر کمیٹی روم میں قہقہہ لگا،سی سی پی او نے کہا کہ 2018میں وہ موٹر وے پر تعینات تھے اور اس وقت آئی جی کے ساتھ ملکر ایک رپورٹ وزیر اعظم ہائوس کو بھجوائی گئی تھی اگر اس پر عمل درآمد کیا جاتا تو شاہد ایسے سانحات کاسامنا نہ کرنا پڑتا۔

. ایک بیان دیا جس پر ایک نہیں 5 بار معافی دے چکا ہوں ،اب بس ایک ہی راستہ رہ گیا ، سی سی پی او لاہورنے بڑی پیشکش کردی ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں