اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سمیت دیگر  بیوروکریٹس کی پروموشن نہ ہونے کیخلاف دائر درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سمیت دیگر بیوروکریٹس کی پروموشن نہ ہونے کیخلاف دائر درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا عدالت نے سول سرونٹ پروموشن رولز 2019 کے خلاف درخواستیں مسترد کر دی عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سول سرونٹ پروموشن رولز 2019 درست انداز میں فریم کیے گئے

سنٹرل سلیکشن بورڈ کی پروموشن سے متعلق سفارشات غیر جانبدارانہ اور غیر متعصب ہیں ایف بی آر ، کسٹم ، پولیس اور بورڈ آف ریونیو کے افسران نے درخواستیں دائر کی تھی اس کے ساتھ ساتھ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بھی گریڈ اکیس میں ترقی نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا یاد رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے سات مرتبہ عمر شیخ کی کارکردگی رپورٹ منفی آنا ترقی نہ ملنے  کی وجہ بتائی تھی  ۔

. اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سمیت دیگر  بیوروکریٹس کی پروموشن نہ ہونے کیخلاف دائر درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں