بند کمروں میں میڈیا ٹرائل کرنے کی حسرت پوری نہیں ہو گی ،دنیا کو پتہ چل گیا شہنشاہ منگترل خان کی پوری کابینہ  اشتہاری اورمفرور،عظمی بخاری حکومت  پر برس پڑیں ،

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعا ت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آپ کے شہنشاہ منگترل خان کی پوری کابینہ عدالتوں کی اشتہاری اورمفرور ہے،منگترل خان نے اپنے چہتے جہانگیرترین کو خود فرار کرایا،منگترل خان کی اپنی باجی نے

ابھی اربوں ڈالر کمانے والی سلائی مشینوں کا حساب دینا ہے ،منگترل خان کا سیاسی ابو ڈکٹیٹر مشرف بھی چار سالوں سے اشتہاری اور مفرور ہے۔ عظمی بخاری نے  فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ منشی چوہان صاحب جرات ہم میں بہت ہے آئندہ چند دنوں میں ہماری جرات کا عملی مظاہرہ آپ ضرور دیکھنا،منشی صاحب ہم نے کچھ بھگت لیا جو باقی ہے وہ بھی بھگت لیں گے۔اگر منگترل خان میں اخلاقی جرات ہے تو پشاور بی آر ٹی اور 23فارن فنڈنگ اکائونٹس کے سٹے واپس لیں۔منگترل خان اپنے 23فارن فنڈنگ اکائونٹس کی تفصیلات میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کرے۔منشی صاحب بند کمروں میں میڈیا ٹرائل کرنے کی تمہاری حسرت پوری نہیں ہو گی پوری دنیا کو پتہ چل گیا ہے نیب پولٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے ۔سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے نیب کو سیاسی انتقام کا ادارہ قراردے دیا ہے۔شہزاد اکبر کی مداخلت پر بھی سپریم کورٹ نے سوالات اٹھائے جس کیس میں سیاسی عمل دخل ہو قائم نہیں رہ سکتا۔

. بند کمروں میں میڈیا ٹرائل کرنے کی حسرت پوری نہیں ہو گی ،دنیا کو پتہ چل گیا شہنشاہ منگترل خان کی پوری کابینہ  اشتہاری اورمفرور،عظمی بخاری حکومت  پر برس پڑیں ، ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں