اگر طلال چودھری کی ویڈیو سامنے نہ آتی تو ن لیگ نے کیا منصوبہ بنا لیا تھا واقعہ کو کیا رنگ دیا جانا تھا ؟ جنرل (ر) امجد شعیب کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر دفاعی تجزیہ کار جنرل(ر)امجد شعیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیںکہ باتیں کچھ اور بھی ہیں اگر بتائوں تو طوفان آجائے گا ۔ لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ بات یہ ہے کہ میں تو ان کی باتوں پر یقین نہیں کر سکتا کیونکہ یہ جھوٹ بہت بولتے ہیں یہ کچھ بھی گڑ کر بنا سکتے ہیں ، اگر طلال چودھری والا جو واقعہ ہوا اس کی ویڈیو سامنے نہ آتی

تو اس کا بھی ہمیں  پتہ چلا تھا کہ پلان یہی تھا کہ یہ سب ایجنسیز کے اوپر ڈال دیں کہ طلال چودھری کو ایجنسیز والے لوگ مار کر چلے گئے ہیں ۔ کیونکہ اس کی تو ہڈیاں ٹوٹیں ہوئی تھیں اس نے ہسپتال میں داخل ہونا ہی تھا ، لہذا بات باہر آگئی نہیں تو یہی کہا جانا تھا کہ ایجنسیز یا کچھ نامعلوم افراد طلال چودھری کو مار کر چلے گئے ہیں ۔ ویڈیو سامنے آنے کی وجہ سے بات کھل کر عوام کے سامنے آگئی ۔

. اگر طلال چودھری کی ویڈیو سامنے نہ آتی تو ن لیگ نے کیا منصوبہ بنا لیا تھا واقعہ کو کیا رنگ دیا جانا تھا ؟ جنرل (ر) امجد شعیب کے تہلکہ خیز انکشافات ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں