آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سابق ن لیگی رہنما کمرہ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق ن لیگ رہنما چودھری محمد ریاض کو 10 سال قید اور5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا ،کمرہ عدالت سے گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی رکن اسمبلی چودھری محمد ریاض کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس

کی سماعت کی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ سابق صوبائی رکن اسمبلی کو 10 سال قیداور5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ سابق لیگی رہنما کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سابق لیگی رہنما محمد ریاض پر 2002 میں ریفرنس قائم کیا گیا تھا ۔

. آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سابق ن لیگی رہنما کمرہ عدالت سے گرفتار ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں