ایف اے ٹی ایف کے دبائو پر جیولرز اور رئیل اسٹیٹ والے بھی ایف بی آر کے نشانے پرآ گئے، انتہائی اہم فیصلہ

لاہور( این این آئی )فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے جیولرز اور رئیل اسٹیٹ والوں کو بھی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،صارفین کی بھی مکمل معلومات رکھنا ہوںگی،جیولرز کو 20لاکھ روپے سے زیادہ کی خریداری پرریکارڈ دینا ہوگا۔ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت ایف بی آر نے اکائونٹنٹ، جیولرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون سازی کرلی ہے۔

قانون کے تحت صارفین کے ساتھ لین دین کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ایف بی آر نے یریگولیٹ کرنے کیلئے ایس آر او جاری کردیا ہے۔قانون سازی،منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ روکنے کیلئے کی گئی ہے۔کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشن کی تفصیلات فنانشل مانیٹرنگ سیل کوفراہم کرناہوگی۔قوانین کی خلاف ورزی پراینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔

. ایف اے ٹی ایف کے دبائو پر جیولرز اور رئیل اسٹیٹ والے بھی ایف بی آر کے نشانے پرآ گئے، انتہائی اہم فیصلہ ..

dadaddadd

اپنا تبصرہ بھیجیں